8 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.45 فیصد کا اضافہ

Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 23rd, 2023 at 06:46 am

اسلام آباد: رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.45 فیصد کا اضافہ ہوا، فروری میں سالانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.85 فیصد بڑھوتری دیکھی گئی اور ماہانہ بنیادوں پر بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 4.15 فیصد کمی ہوئی، جولائی تا فروری سالانہ بنیادوں پر ٹیکسٹائل شعبے کی پیداوار میں 2.69 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے پہلے آٹھ ماہ کے دوران پندرہ بڑی صنعتوں میں سے آٹھ صنعتوں کی پیداوار میں اضافہ اور سات صنعتوں کی پیداوار میں کمی ہوئی، جولائی سے فروری کے دوران فوڈ,مشروبات اور تمباکو شعبے کی پیداوار میں 15.75 فیصد اضافہ ہوا،کوک اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 7.94 فیصد اور فارماسوٹیکل سیکٹر کی پیداوار میں 12.09 فیصد اضافہ ہوا،اسی طرح کیمیکلز شعبے کی پیداوار میں 10.83 فیصد اور فرٹیلائزر سیکٹر کی پیداوار جب میں 5.66 فیصد اضافہ ہوا۔

ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا فروری کے دوران آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 14.66 فیصد جبکہ فروری میں سالانہ بنیادوں پر آٹو موبیل سیکٹر کی پیداوار میں 26 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ جولائی سے فروری میں سالانہ بنیادوں پر آئرن اور اسٹیل مصنوعات کی پیداوار میں 1.39 فیصد اور الیکٹرانکس کی پیداوار میں 24.36 فیصد کمی رکارڈ کی گئی اسی طرح چمڑے کی مصنوعات کی پیداوار 40.49 فیصد گرگئی، اسی عرصےکے دوران انجینرئنگ مصنوعات کی پیداوار میں 29.62 فیصد اور لکڑی کی مصنوعات کی پیداوار میں 51.30 فیصد کمی ہوئی

Read Previous

یکم مئی حکمرانوں کی مزدوروں کو جھوٹے وعدوں اور تسلیاں دینے کادن ہوتاہے

Read Next

محنت کشوں کے محکمے انتہائی کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular