یکم مئی حکمرانوں کی مزدوروں کو جھوٹے وعدوں اور تسلیاں دینے کادن ہوتاہے

Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 23rd, 2023 at 06:47 am

کراچی ( رپورٹ:حسن بخشی) یکم مئی دنیا کے مزدوروں کےلئے ایک تہوار سے کم نہیں،ہرسال دنیا بھر کے محنت کش شکاگو کے محنت کشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ، اس دن کی مناسبت سے دنیا بھرمیںاجتماعات،جلسے،جلوس،ریلیاں،سیمینارز ودیگر تقریبات منعقد ہوتی ہیںشاید پاکستان کے علاوہ دنیا کے ممالک کے محنت کشوں کو یکم مئی سے اگلے دنوں کےلئے کچھ ریلیف ملتاہو،وگرنہ پاکستان کے مزدوروں کےلئے یہ دن ایک چھٹی کے سواکچھ نہیں،بڑی بڑی فیڈریشنز اپنے آپ کو زندہ رکھنے کےلئے یونینز کے فنڈز سے تقاریب منعقد کرتی ہیں اور سمجھ بیٹھتی ہیں کہ انہوں نے مزدوروں کی بہت خدمت کرلی۔

افسوس کہ آج تک ملک کی کسی فیڈریشنز اورمزدور تنظیموں نے متحدہوکر محکمہ محنت کے کسی بھی ادارے کیخلاف مزدوروں کیساتھ ہونے والی زیادتیوں کے خلاف نہ احتجاج کیا،نہ دھرنادیا،اسکی ایک مثال یہ ہے کہ گزشتہ بارہ سال سے سندھ ورکرزویلفیئربورڈ میں مزدوروں کی تمام ویلفیئراسکیمیں بچوں کے تعلیمی نظام کاخاتمہ،اسکالرشپ جیسی اسکیمیں بندکردی گئیں،بتایاجائے کہ کس فیڈریشنز نے کس مزدور تنظیم نے ویلفیئراسکیموں کو جاری رکھنے کےلئے شاہراہ فیصل بندکیا،دفتر کے سامنے احتجاج کیا،اگر زبانی اور اخباری بیانات پر کام ہوئے تو سب سے پہلے شکاگو کے شہداءیکم مئی پر یہ کام کرجاتے،انہوں نے جدوجہد کی،مزدوروں کےلئے اپنی قربانیوں کا نذرانہ پیش کیا پھر کہیں جاکر یکم مئی کا سورج طلوع ہوا۔جبکہ پاکستان میں بڑی تعداد میں مزدور تنظیمیں ،سیاسی ودینی جماعتوں کی آلہ کار بنی ہوئی ہیںاور زبانی کلامی اپنی چوہدراہٹ قائم کئے ہوئے ہیں۔

Read Previous

درہ آدم خیل میں اجتماعی قبر سے 16 کان کنوں کی لاشوں کی باقیات برآمد

Read Next

8 ماہ کے دوران بڑی صنعتوں کی پیداوار میں 7.45 فیصد کا اضافہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular