یوم مزدور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کم از کم اجرت 20 ہزار

Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 09:39 am

لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے یوم مئی پر محنت کشوں کو ریلیف دیتے ہوئے ورکرز کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کا اعلان کر دیا۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کہنا تھا کہ محنت کش کی فلاح و بہبود سب سے زیادہ مقدم ہے، پنجاب واحد صوبہ ہے جہاں ورکرز کی کم از کم اجرت 20 ہزار روپے کرنے کی منظوری دی ہے، تحریک انصاف کی حکومت نے 3 برس میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں 5 ہزار روپے کا اضافہ کیا ہے۔

عثمان بزدار نے کہا کہ سابق دور میں ورکرز کی فلاح و بہبود پر کوئی توجہ نہیں دی گئی، ماضی کی حکومت نے محنت کشوں کو ریلیف دینے کیلئے کوئی ٹھوس اقدام نہیں اٹھایا، سابق حکمرانوں نے 5 سالہ دور میں ورکرز کی کم از کم اجرت میں صرف 3 ہزار روپے کا اضافہ کیا، ہماری حکومت ورکرز کی کم از کم اجرت میں آئندہ بھی اضافہ کرے گی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے مزید کہا کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں فرسودہ نظام ختم کر کے آن لائن لیبر انسپکشن کا نفاذ کیا گیا ہے، سوشل سکیورٹی کنٹری بیوشن کی شفاف اور باسہولت ادائیگی کیلئے سیلف اسسمنٹ سکیم کا اجراءکیا گیا ہے، سوشل سکیورٹی ہسپتالوں میں عوام کیلئے مفت ایمرجنسی طبی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی گئی، سوشل سکیورٹی انسپکشن 20 فیصد تک محدود کی گئی ہے، ورکرز کیلئے میرج گرانٹ ایک لاکھ سے بڑھا کر 2 لاکھ جبکہ ڈیتھ گرانٹ 5 لاکھ سے بڑھا کر 6 لاکھ کر دی گئی ہے۔

Read Previous

جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں، کسان جتنا مضبوط ہوگا

Read Next

مزدوروں اور محنت کشوں کی جدو جہد کو سلام پیش کرتے ہیں

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular