جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں، کسان جتنا مضبوط ہوگا

Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 01:26 pm

ملتان: وزیراعظم نے کہا ہے کہ ہم جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں، کسان جتنا مضبوط ہوگا معیشت اتنی مضبوط ہوگی۔

کستان کارڈ کے اجرا کی تقریب سے وزیراعظم عمران خان کا خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا کہ خوشی ہے پنجاب حکومت نے کسانوں کیلئے انقلابی اقدامات کیے، گندم کی امدادی قیمت کے باعث کسانوں کو 500 ارب روپے ملے، ہم جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں، کسان جتنا مضبوط ہوگا معیشت اتنی مضبوط ہوگی، کسان پاکستان کی ریڑھ کی ہڈی ہیں، زراعت کے شعبے میں ٹیکنالوجی کے استعمال سے کرپشن میں کمی ہوگی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ گنے، چاول کی فصل سے کسان کو 2 سال میں 1100 ارب روپے ملے، جب فصل خراب ہوتی ہے تو کسان کے حالات خراب ہوتے ہیں، نہری نظام کو بہتر کیا جا رہا ہے، پانی کی کمی کے باعث زرعی پیداوار کم ہو جاتی ہے، چین سے بات کر کے ایگریکلچر کو سی پیک میں لے آئے ہیں، ایگریکلچر میں چین کی ٹیکنالوجی سے فائدہ اٹھائیں گے، ہماری حکومت نے 2 بڑے ڈیموں پر کام شروع کیا، لائیو سٹاک شعبے کو بھی بہتر کیا جا رہا ہے۔

Read Previous

مہاجر مزدوروں میں ایک مرتبہ پھر کورونا کی تشخص

Read Next

یوم مزدور: وزیراعلیٰ عثمان بزدار کا کم از کم اجرت 20 ہزار

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular