چیئرمین ای او بی آئی کی تعیناتی کےلئے شائع اشتہارحکومتی نااہلی قرار

Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 09:40 am

اسلام آباد: پاکستان لیبرفورس کے سیکریٹری جنرل جہانذ یب خان نے افسوس کااظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار وفاقی حکومت کی جانب سے چیئرمین ای او بی آئی کی تعیناتی کےلئے اشتہار
شائع ہوا جوحکومت کی نااہلی اور بدنیتی بھی ہے کہ وہ ای او بی آئی میں ڈیپازٹ اربوں روپے پر نظررکھے ہوئے ہے کہ ان اربوں روپے کو ٹھکانے لگانے یاسابقہ ادوار کی حکومتوں کی طرح حکومتی خسارے یادیگر پروجیکٹس کےلئے کوئی ایسا آزمودہ چیئرمین تعینات کرے جو حکومت کے اشاروں پر چلے اور مزدوروں کے اربوں روپے جو ای او بی آئی میں امانت کے طور پر جمع ہیں ان میں خیانت کرلی جائے چیئرمین کی تقرری کےلئے دیاجانے والا اشتہار خود حکومت کی نااہلی کاثبوت ہے۔جہانذیب خان نے کہاکہ اگر چیئرمین کو اشتہارات کے ذریعے تعینات ہی کرناہے تو حکومت ای او بی آئی کو ای ایف پی کے حوالے کرے اور ملک کی تین فعال مزدور تنظیموں جن کو آئی ایل او نے فعال قراردیاہے ان کے حوالے کریں تو یقین سے کہاجاسکتاہے کہ پاکستان میں پہلی بار ای او بی آئی کے مالکان کو ان کی امانت واپس دے دی جائے گی ،ای ایف پی اور مزدورتنظیموں میں انتہائی قابل ترین لوگ موجود ہیں جو نہ صرف لیبر قوانین پر دسترس رکھتے ہیں بلکہ ان سے بہتر مزدور مسائل کوئی حل نہیں کرسکتا،انہوں نے کہا کہ پاکستان کی تمام آجرواجیر کی تنظیمیں مرضی سے لانے والے چیئرمین کے خلاف صف آراءہوجائیں اگر اب بھی مزدور تنظیمیں کھڑی نہ ہوئیں تو وہ ای او بی آئی پر اپنا کلیم کادعویٰ کرنے سے بازرہیںاور یہی نئے پاکستان کاتقاضہ ہے۔

Read Previous

وزیراعظم چیئرمین ای او بی آئی کی تعیناتی میرٹ پر کریں،ایپواکامطالبہ

Read Next

پاکستان اسٹیل میں چین، روس، اور کوریا کی سرمایہ کار کمپنیوں کی اظہار دلچسپی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular