پاکستان اسٹیل میں چین، روس، اور کوریا کی سرمایہ کار کمپنیوں کی اظہار دلچسپی

Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 09:40 am

اسلام آباد : وفاقی وزیر برائے صنعت وپیداوار حماد اظہر نے کہا کہ ہے کہ پاکستان سٹیل ملز سے متعلق تمام مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن کوشش کرینگے تاکہ ٹرانزیکشن اپنے مجوزہ وقت پر مکمل ہو سکے

اس موقع پر وزیر نجکاری محمد میاں سومرو نے کہا کہ پاکستان سٹیل ملز کے لیے مختلف سرمایہ کار پارٹیوں سے میٹنگز کا سلسلہ جاری ہے  چین، روس اور کوریا کی سرمایہ کار کمپنیوں کا اظہار دلچسپی موجود ہے

اسلام آباد میں وفاقی وزیر برائے نجکاری اور وفاقی وزیر برائے انڈسٹریز اینڈ پروڈکشن حماد اظہر نے پاکستان سٹیل ملز کے حوالے سے اہم اجلاس کی مشترکہ صدارت کرتے ہویے ان کا کہنا تھا کہ پاکستان سٹیل ملز کے انفراسٹرکچر کے مطابق متوقع مسائل اور ان کے ممکنہ حل پر مشاورت کی جائے گی اجلاس میں سیکرٹری پرائیواٹائزیشن، سیکرٹری، ایڈیشنل سیکرٹری انڈسٹریز اور وزارت کے عہدیداروں نے شرکت کی۔ چیئرمین پاکستان سٹیل ملز نے ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شرکت کی اجلاس میں پاکستان سٹیل ملز کے منظور شدہ ٹرانزیکشن سٹرکچر کے مطابق پیشرفت پر بریفنگ دی گئی

Read Previous

چیئرمین ای او بی آئی کی تعیناتی کےلئے شائع اشتہارحکومتی نااہلی قرار

Read Next

سیسی کے تمام ہسپتال کنسلٹنٹ ڈاکٹرزسے خالی پڑے ہیں،ہمت علی شاہ

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular