پاک چین آزادانہ تجارتی معاہدہ، پاکستانی برآمدات میں اضافہ

Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 01:31 pm

اسلام آباد: یکم جنوری سے چین پاکستان آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلہ پر عملدرآمد کے بعد رواں جنوری تا مارچ کے دوران چین جانے والی پاکستانی برآمدات میں 64 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق بیجنگ میں پاکستانی سفارتخانہ کے کمرشل قونصلر بدر الزمان نے کہا ہے کہ پاک چین آزادانہ تجارت کے معاہدے کے دوسرے مرحلے پر عمل درآمد کا آغاز یکم جنوری کو ہوا تھا جس کے بعد رواں سال کی پہلی سہ ماہی کے دوران چین جانے والی قومی برآمدات 64 فیصد بڑھی ہیں۔

چائنہ اکنامک نیٹ (سی ای این)کی رپورٹ کے مطابق چین کی درآمدی مارکیٹ کا حجم دو کھرب ڈالر سے زیادہ ہے اور پاکستان اس سے خاطر خواہ استفادہ کرسکتا ہے۔ بدر الزمان نے کہا کہ چین کی بڑی درآمدی مارکیٹ سے استفادہ کیلئے تجارتی برادری کو کردار ادا کرنا چاہئے۔سی پی ایف ٹی اے۔II کے تحت پاکستانی مصنوعات کیلئے چینی مارکیٹ میں بہتر مقام حاصل کرنے کے امکانات بڑھے ہیں

Read Previous

یکم مئی حکمرانوں کی مزدوروں کو جھوٹے وعدوں اور تسلیاں دینے کادن ہوتاہے

Read Next

وزیرمحنت پنجاب کا توہین عدالت کی درخواست پر جواب داخل

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular