سعودی عرب: گھریلو ملازمین کی انشورنس کے شاندار فوائد

Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 09:39 am

ریاض: سعودی وزیر ہیومن ریسورسز و سماجی فروغ احمد بن سلیمان الراجحی کا کہنا ہے کہ گھریلو ملازمین کی انشورنس سے اجر اور اجیر دونوں فائدے اٹھائیں گے۔

غیرملکی خبررساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اپنے ایک بیان میں احمد بن سلیمان نے کہا کہ گھریلو عملے کی انشورنس کا ایک فائدہ یہ ہے کہ کارکن کے انتقال ہوجانے یا کام سے عاجز ا?نے کی صورت میں ریکروٹمنٹ کمپنی کفیل کو متبادل کارکن فراہم کرنے کی پابند ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ انشورنس کا فائدہ یہ بھی ہے کہ انتقال ہونے کی صورت میں میت کو واپس بھیجنے کے ذمے داری بھی اسی میں شامل ہوگی، کارکن کے فرار ہونے کی صورت میں کفیل کو متبادل ورکر دیا جائے گا۔

وزیر ہیومن ریسورسز نے کہا کہ کام کے دوران اگر کوئی حادثہ پیش ا?ئے تو انشورنس کے ذریعے معاوضہ ملے گا، انشورنس پالیسی سے سعودی لیبر مارکیٹ زیادہ پر کشش ہوگی۔

احمد بن سلیمان الراجحی کا مزید کہنا تھا کہ انشورنس سے ا?جر اور اجیر دونوں کے حقوق محفوظ رہیں گے نیز کام کے دوران پیدا ہونے والے خطرات اور نقصانات کا تخمینہ کم سے کم رہے گا۔

Read Previous

سیسی کے تمام ہسپتال کنسلٹنٹ ڈاکٹرزسے خالی پڑے ہیں،ہمت علی شاہ

Read Next

جدید زراعت کی جانب بڑھ رہے ہیں، کسان جتنا مضبوط ہوگا معیشت اتنی مضبوط ہوگی ,وزیراعظم

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular