بھارتی کسانوں کا احتجاج جاری، مذہبی رسومات سے روکنے پر شہری مشتعل، پولیس سےجھڑپ

Newsdesk | Labournewsintl.com | updated on November 24th, 2023 at 09:41 am

ئی دہلی: کسانوں کے احتجاج کے باعث مودی سرکار اب سکھ کمیونٹی کے بھی درپے ہو گئی، گردوارہ میں مذہبی رسومات سے روکنے پر شہری مشتعل ہو گئے، جھڑپ کے دوران 4 پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔

مہاراشٹرا میں واقع گوردوارہ اس وقت میدان جنگ بن گیا جب مقامی پولیس نے مذہبی رسومات کیلئے آنے والے سکھ یاتریوں کو کورونا کا بہانا بنا کر اندر جانے سے روک دیا جس کے باعث سکھ یاتریوں اورپولیس میں جھڑپ ہوئی جس کے نتیجے میں بھارتی پولیس اہلکار جان بچانے کے لیے بھاگ پڑے۔

مشتعل افراد نے سرکاری گاڑیوں کی توڑپھوڑ کی، جھڑپ کے دوران چار سکیورٹی اہلکار زخمی ہو گئے. پولیس نے مظاہرین کے خلاف مقدمہ درج کر کے اٹھارہ سکھ شہریوں کو گرفتار کر لیا ہے۔

Read Previous

محنت کشوں کے محکمے انتہائی کرپشن کا گڑھ بن چکے ہیں

Read Next

بھارتی کسان نے قرض کی قسط کے پیسے نہ ہونے پرخودکشی کرلی

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *

Most Popular